صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
0 7 Less than a minute