کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی

پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ جو اُس نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا جبکہ سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ دونوں ہی کھلاڑی 80 رنز کی شراکت قائم اور ناقابل شکست رہے۔ اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان 25 اور اینڈرریز گوس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے آصف آفریدی اور حارث روف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی، جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے اور سکندر رضا کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

پی ایس ایل کا آج سے آغاز، افتتاح راولپنڈی میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button