کھیل

دوسرا ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے 4 وکٹ پر 316 رنز بنا لیے

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 80 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں اوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آج آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر کپتان ٹیمبا باووما تھے، جنہوں نے 106 رنز کی باری کھیلی، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔

جنوبی افریقی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 61 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد خرم شہزاد نے ایڈن مارکرم کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا۔

پی ایس ایل رجسٹریشن اور فرنچائز تبدیلی کا معاملہ

پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے گرد جیسے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور صرف مزید 11 رنز کے اضافے کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔

 جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 70 اور تیسری وکٹ 72 رنز پر گری۔

ویان ملڈر کو 5 رنز پر محمد عباس نے جبکہ ٹرسٹن اسٹبس کو صفر پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔

بعدازاں پہلے دن کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 72 رنز بنالیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button