قومی خبریں

پنجاب: کسان ترقیاتی فنڈ 20 ارب سے زائد رقم روکے جانے کا انکشاف

پنجاب میں کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کی 20 ارب روپے سے زائد رقم روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

82 / 100 SEO Score

پنجاب: کسان فنڈ 20 ارب سے زائد رقم روکے جانے کا انکشافترقیاتی فنڈ

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 25-2024 میں انکشاف ہوا ہے کہ کسانوں کے 20 ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکے گئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق فنڈز کی رقم روکنا گنے کے ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے. محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو جاری نہیں کیا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قواعد کے مطابق یہ فنڈ ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونا تھا. منظوری کے بغیر فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے 5.52 کروڑ کی غیرقانونی ادائیگیاں کردیں۔ منظوری کے بغیر وہاڑی کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے 2.86 کروڑ روپے کی غیرقانونی ادائیگیاں کیں. قواعد کے مطابق وصولی پر لگنے والے 2 فیصد وصولی چارجز کا بجٹ میں تعین نہیں کیا گیا۔

ترقیاتی فنڈ

رپورٹ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ روکے گئے 20 ارب روپے سے زائد فنڈ کو فوری طور پر متعلقہ ضلعی ترقیاتی فنڈز میں منتقل کیا جائے. غیرقانونی ادائیگیوں کی تحقیقات کر کے رقم واپس لی جائے. ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کسان تباہ و برباد، حکومت جھوٹ پر بضد: خالد کھوکھر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button