جرم و سزاقومی خبریں
کوٹ ادو: ذخیرہ شدہ چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد
کوٹ ادو میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

کوٹ ادو: ذخیرہ شدہ چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد،
کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر نے گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی برآمد کر لیں۔ گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ 16 فروری کو بھی چینی کی ذخیرہ کی گئی 8 ہزار بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔