پاکستان پر ٹیرف امریکی منڈیوں سے نکالنا ہے، جاوید قصوری
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بجٹ تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد،غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ہم ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

پاکستان پر ٹیرف امریکی منڈیوں سے نکالنا ہے، جاوید قصوری
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امریکن حکومت کی جانب سے پاکستانی درآمدات پر29فیصد ٹیکس لگانا تشویشناک ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی مصنوعات اور کمپنیوں کو امریکی منڈیوں سے باہر نکالنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی جنگ چھڑ دی ہے ضرورت اس بات کی ہے حکومت پاکستان اس کا واضح اور دو ٹوک جواب دے۔جب تک ملک کے اندر سودی نظام برقرار ہے اور معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کی ایماء پر بنائی جاتی رہیں گئیں اس وقت تک پاکستان کے اندر حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ کتنے شرم کی بات ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کی تیاری میں مد د کے لئے پاکستان آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مٹھی بھر اشرافیہ اور مافیاز نے پور سسٹم کو ہی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد رہی سہی کسر لاقانونیت نے پوری کر دی ہے۔ عوام کے جان و مال کچھ بھی محفوظ نہیں رہے۔