قومی ترقیاتی بجٹ: 4 ہزار 224 ارب کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) اجلاس میں 4 ہزار 224 ارب کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

قومی ترقیاتی بجٹ: 4 ہزار 224 ارب کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) اجلاس میں 4 ہزار 224 ارب کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مالی سال 25-2024ء میں معیشت کی کارکردگی کے نظرثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے اور بتایا گیا کہ 3 ہزار 483 ارب روپے قومی ترقیاتی پروگرام خرچ کیے جارہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 ہزار 483 ارب میں سے 1100 ارب وفاق اور 2 ہزار 383 ارب روپے صوبوں کا حصہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق این ای سی نے 25-2024ء میں مجموعی قومی پیداوار کی 2 اعشاریہ 7 فیصد شرح نمو کی منظوری دی جبکہ اگلے مالی سال کےلیے 4 اعشاریہ 2 فیصد شرح نمو کی منظوری دی گئی۔
جولائی 24 تا اپریل 25 میں ترسیلات زر میں 30 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پہلی مرتبہ مثبت رہا ہے جبکہ مالی خسارہ کم ہوکر مجموعی قومی پیداوار کا 2 اعشاریہ 6 فیصد رہا ہے۔
پرائمری بیلنس اضافے کے بعد مجموعی قومی پیداوار کا 3 فیصد رہا۔ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے پالیسی ریٹ بتدریج کمی کے بعد 11 فیصد پر آیا۔
قومی ترقیاتی بجٹ:
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ جولائی 24 تا مئی 25 تک نجی شعبے کی ترقی کے لیے قرضے بڑھ کر 681 ارب تک پہنچے جبکہ مجموعی قومی پیداوار کا حجم 114 ٹریلین روپے یا 411 ارب ڈالر ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 26-2025ء کے سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دی گئی۔ اس دوران 4 ہزار 224 ارب روپے کا قومی ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔
1ہزار اب وفاق جبکہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے 2 ہزار 869 ارب روپے مختص ہوں گے۔ این ای سی کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ وزیراعطم نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ زرعی شعبہ ملکی زر مبادلہ میں اضافے اور شرح نمو میں اضافے کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ زرعی پیداوار میں بتدریج اضافے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔