قومی خبریں

حج اسکیم: مزید 5 ہزار فریضۂ حج ادا کرسکیں گے

سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضۂ حج ادا کرسکیں گے۔

حج اسکیم: مزید 5 ہزار فریضۂ حج ادا کرسکیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضۂ حج ادا کرسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ان 5 ہزار عازمین کے لیے حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کای گیا ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button