بین الاقوامی
جوہری معاہدے پر ایران کو خط لکھا ہے، صدر ٹرمپ
جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کو گزشتہ روز خط لکھا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

جوہری معاہدے پر ایران کو خط لکھا ہے، صدر ٹرمپ۔ امید ہے وہ اتفاق کریں گے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دیتے کہا کہ امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہے۔ خط بظاہر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو لکھا گیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس حوالے سے کی گئی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایرانی سفیر کاظم جلالی سے ان کے ملک کے نیوکلیر پروگرام کے معاملے کے حل کی عالمی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔