بین الاقوامی
فرانس کا اسرائیل مخالف سخت موقف کا اشارہ
فرانس کے صدر میکرون نے اسرائیل غزہ میں امداد روکے جانے پر سخت مخالفت کا اشارہ دے دیا۔


فرانس کا اسرائیل مخالف سخت موقف کا اشارہ
انھوں نے ان خیالات کا اظہار سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال بدتر ہورہی ہے اگر اس میں بہتری نہ آئی تو اجتماعی پوزیشن کو سخت کرنا پڑے گا۔ فرانس اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور کر سکتا ہے۔ صدر میکرون نے کہا انسانی ناکہ بندی ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔
جس کو عالمی سطح پر کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا ایسی ناکہ بندی زمین پر ناقابل برداشت ہے۔ فرانس، اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا اب بھی امید کرتا ہوں کہ اسرائیل کی حکومت اپنا موقف بدلے گی۔