بین الاقوامی

جنوبی کوریا:طیارے میں لینڈنگ کے دوران آتشزدگی، 174 ہلاک

جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 174 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 174 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے 2 ارکان مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا ہے،

آذربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا۔ فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا یہ طیارہ بنکاک سے واپس جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button