ٹیسٹ میچ:پاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہیں آ سکے، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل رہی۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹوں پر 155 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم 58، محمد رضوان 46 اور سلمان آغا 19 جبکہ عامر جمال 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی 8 ویں وکٹ 194 کے اسکور پر اس وقت گری جب میر حمزہ 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو فالو آن سے بچنے کےلیے 416 رنز بنانے تھے۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے 3، کیشو مہاراج اور کیوانا ماپھاکا نے 2 جبکہ مارکو یانسن، ویان مولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔