قومی خبریں

جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ، مسافروں یرغمال 

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا۔ 

جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ، مسافروں یرغمال

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ حملہ آوروں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

بلوچستان: ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button