قومی خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے موجودہ حالات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ
مولانا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ بھارت میں اپوزیشن، مسلمانوں اور سکھوں نے مودی کا ساتھ نہیں دیا۔ کہا کہ حکومت کو موجودہ حالات میں اے پی سی بلانی چاہیے۔ خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔ نریندر مودی بھارت میں غیر مقبول ہو چکے ہیں۔ مودی کی ہندوتوا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نریندر نے سرینڈر کر دیا، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔