قومی خبریں

سمبڑیال الیکشن نہیں مانتے،دھاندلی ہوئی، شیخ وقاص 

  پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ 

81 / 100 SEO Score

سمبڑیال انتخابات نہیں مانتے،دھاندلی ہوئی، شیخ وقاص الیکشن نہیں مانتے،دھاندلی ہوئی

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سمبڑیال میں ہونے والے انتخابات کو نہیں مانتے، الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد میں پارٹی کی رہنما عالیہ حمزہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا۔ انتخابات میں پولیس کو رکاوٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ جو فسطائیت، غنڈی گردی پنجاب حکومت نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔  

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ انتخابات نہیں تھا کیونکہ انتخابات شفاف عمل کا نام ہے۔ ووٹنگ میں دھاندلی ہوئی اور بیلٹ باکسز بھرے گئے۔ انتخابات میں کسی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ جہاں 1300 ووٹ تھے۔ وہاں 1400 ووٹ کاسٹ ہوگئے۔ یہ انتخابات نہیں تھے بلکہ بنا بنایا ڈرامہ تھا۔ ہم سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے۔

الیکشن نہیں مانتے،دھاندلی ہوئی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے جو امیدوار تھے انھوں نے فارم 47 پر 58 ہزار ووٹ لیے تھے، اس وقت انتخابات میں ٹرن آؤٹ بھی بہت زیادہ تھا۔ ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود ووٹ 78 ہزار پڑ گئے، ہم اس الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ن لیگ والے بالکل نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کیمپس خالی تھے۔ یہ سب فراڈ تھا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ عالیہ حمزہ نے اس الیکشن میں بہت محنت کی۔

حنا ارشد وڑائچ PP-52 ضمنی الیکشن میں کامیاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button