بین الاقوامی

تباہ حال اُداس غزہ میں عید الفطر

 اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد تباہ حال غزہ میں آج دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

تباہ حال اُداس غزہ میں عید الفطر

عید کے خوشیوں بھرے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز نے خان یونس پر فضائی اور زمینی حملے کر کے سفاکیت کی نئی مثال قائم کر دی۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے ان لمحات میں ہم اپنے بچوں کے لیے کچھ بھی نہیں خرید سکتے، روزگار کے مواقع پہلے ہی محدود ہیں اور کراسنگ پوائنٹس کی بندش نے مشکلات کو دگنا کر دیا ہے۔ شہریوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زندگی اجیرن ہو چکی ہے، کچھ لوگ کھانے کے قابل ہیں تو کچھ بھوک سے نڈھال ہیں، صرف اللّٰہ ہی جانتا ہے کہ یہاں کے لوگوں پر کیا گزر رہی ہے، دنیا سے ہمارا سوال ہے کہ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو بھی دنیا کے دیگر بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟

اسرائیل کا غزہ پرحملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button