چینی J10-C، امریکن F-16 کی برآمدات کے لیے خطرہ قرار
چین کے جے 10 سی جنگی طیاروں کو امریکہ کے ایف 16 کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔

چینی J10-C، امریکن F-16 کی برآمدات کے لیے خطرہ قرار
امریکی اخبار’نیشنل انٹرسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ٹیکنالوجی نے مغرب ممالک کی سوچ سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کا PL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس جے 10 سی جنگی طیارہ پاکستان کی طرف بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔
چینی J10-C، امریکن F-16 کی برآمدات کے لیے خطرہ قرار
برصغیر کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان 4 دنوں کے تنازع کے بعد چینی ٹیکنالوجی کی بہترین کارکردگی کے بعد چین اب جے 10 سی کو امریکی ساختہ ایف 16 کا حقیقی حریف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر چینی جنگی طیارہ جے 10 سی امریکی جنگی طیارے ایف 16 کی برآمدات کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ امریکہ کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ اب تک کم از کم امریکہ کے دفاعی شعبے کو کبھی چین کے دفاعی شعبے سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا تھا۔ ابھی تک دنیا کے ذیادہ تر ممالک بھی دفاعی شعبے میں امریکی مصنوعات کو ہی بہترین سمجھتے تھے۔