بین الاقوامی

بھارتی 24 ایئرپورٹ مسلسل بند، طیارے انڈر گراؤنڈ

کیا ہونے جا رہا ہے؟ سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

بھارتی 24 ایئرپورٹ مسلسل بند، طیارے انڈر گراؤنڈ

امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ، راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ 24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔ امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔ لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔ اسی طرح فضائی اعتبار سے اہمیت کے حامل دوسرے شہروں کے ایئر پورٹ بھی تاحال بند اور رن وے سے تمام طیارے انڈر گراؤنڈ کر لیے گئے ہیں۔

بھارت میں جنگ کا خوف، ایئرپورٹس بند کردیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button