جرم و سزا
صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں پار
سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیرو مہر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں پار
ایس ایس پی شکار پور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق پولیس مقابلہ کچے کے علاقے بچل بھیو میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوا۔ شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگادی گئی۔ یاد رہے کہ صحافی جان محمد مہر کو 16 ماہ قبل سکھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔