قومی خبریں

برطانیہ: حسن نواز ٹیکس نادہندہ، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانیہ: حسن نواز ٹیکس نادہندہ، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ

برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ’ٹیکس ڈیفالٹر‘ قرار دیا گیا ہے۔ حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا، برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے۔ برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔ حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 6 برس بعد ایچ ایم آر سی نے اس وقت کے ٹیکسز پر انکوائری شروع کر دی۔ ایچ ایم آر سی کو قانونی طور پر انکوائری کرنی ہی نہیں چاہیے تھی۔ مخصوص وقت گزرنے کے بعد حسن نواز نے مؤقف اپنایا تھا کہ اب محکمۂ ٹیکس کا ٹیکس طلبی کا مطالبہ درست نہیں۔ حسن نواز نے کورٹ میں دیوالیہ پن شو کر کے ایک اصولی مؤقف اپنایا تھا۔ حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025ء میں ختم ہونا ہے۔

قومی سلامتی اجلاس:نواز غائب کیوں؟ محمد علی سیف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button