ایک اور سیارے پر زندگی کے واضح آثار مل گئے
سائنسدانوں کو نئی تحقیق میں نظامِ شمسی سے باہر ایک سیارے میں زندگی کے بڑے آثار مل گئے۔

ایک اور سیارے پر زندگی کے واضح آثار مل گئے
کیمبرج انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے ماہر نکو مدھوسودھن کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق کے نتائج ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہوئے ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق سائنسدانوں نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک K2-18 b نامی سیارے کے ماحول میں ڈائمتھائل سلفائیڈ اور ڈائمتھائل ڈیسلفائیڈ نامی 2 گیسوں کا مشاہدہ کیا ہے جو کہ ہماری زمین پر مائکروبیل حیات، سمندری فائٹوپلانکٹن جیسے جانداروں کی موجودگی سے پیدا ہوتی ہیں۔ برطانیہ کے کیمبرج انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے ماہر نکو مدھوسودھن کا کہنا ہے کہ ہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر رہے کہ ہم نے سیارے پر کسی جاندار کو دریافت کر لیا ہے بلکہ ہم صرف یہ کہہ رہے کہ ہمیں کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جو اس سیارے پر زندگی کی موجودگی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔