قومی خبریں
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا, یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا
محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، کل یکم محرم الحرام ہوگی۔

چاند نظر آگیا, یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا
کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام کل 27 جون کو ہوگی، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ اس سے قبل اسپارکو حکام نے کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہے، موسم بہتر ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔