قومی خبریں
ایم ایس میؤ ہسپتال کا طریقہ کار غلط تھا: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں لاشوں پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔

ایم ایس میؤ ہسپتال کا طریقہ کار غلط تھا: عظمیٰ بخاری
وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے دواؤں کی مد میں دے رہی ہیں۔ ان کو ہی کہا جاتا ہے کہ ہسپتال تشہیر کے لیے جاتی ہیں۔ ملک احمد بھچر یہ آپ کے لیڈر کا دور نہیں ہے یہ مریم نواز کا دور ہے۔ ایم ایس میؤ ہسپتال نے بہت غلط طریقے سے بات کی اور ٹھیک سے جواب نہیں دیا۔ ایم ایس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ادویات اور فنڈ کی کمی کے باعث استعفیٰ دیا جبکہ میؤ ہسپتال میں دواؤں کے فنڈز موجود تھے پھر دوائیں باہر سے کیوں منگوائی جا رہی تھیں۔ ہمارے پاس فرض شناس ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ میؤ ہسپتال میں اس مسیحائی کی کمی تھی جو وہاں ہونی چاہیے تھی۔