قومی خبریں

ایف آئی اے میں جلد تبدیلی ہو گی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔

ایف آئی اے میں جلد تبدیلی ہو گی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، کوئی پاکستانی جائز طریقے سے بیرون ملک جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پر ہمیں تھوڑی سختی کرنی پڑ رہی ہے،  سختی سے لوگوں کو تھوڑی پریشانی ہو گی۔

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ ویزے لگا کر دوسرے ملک سے یورپ چلے جاتے ہیں، نادرا کے مزید مثالی اور ماڈل سینٹر بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button