ندیم مرزا: ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،جس میں انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،انچارجز اور تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کھلی کچہری کا مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوام الناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں، ایس ایس پی انویسٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
0 7 1 minute read