بین الاقوامی

ایران سرنڈر کرئے،اب بات چیت نہیں ہوگی، ٹرمپ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

83 / 100 SEO Score

ایران سرنڈر کرئے،اب بات چیت نہیں ہوگی، ٹرمپ ایران سرنڈر کرئے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکا پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔

ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں۔  انہوں نے کہا کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ امریکی صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیو وٹکوف یا وینس کو ایران سے ملاقات کےلیے بھیج سکتے ہیں۔

ایران سرنڈر کرئےایران سرنڈر کرئے

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایرانی جوہری مسئلے کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل ایران پر حملوں کی شدت میں کمی نہیں کر رہا۔ صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک جی 7 اعلامیہ نہیں دیکھا۔

صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

ٹرمپ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، چین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button