تازہ ترینبین الاقوامی

ہانگ کانگ: کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 2 ہلاک

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر

84 / 100 SEO Score

ہانگ کانگہانگ کانگ: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا۔ حادثے میں زمینی عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے میں سوار چاروں عملے کے افراد محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کا پچھلا حصہ حادثے کے نتیجے میں مکمل طور پر الگ ہو گیا جبکہ اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ہانگ کانگ ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہانگ کانگابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت موسم ابر آلود اور رن وے پر پھسلن موجود تھی، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی مراکز کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button