قومی خبریں

اپوزیشن قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے، کانفرنس جاری

اپوزیشن قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل۔ چند شرکاء واک تھرو گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا گیٹ کھولا دیا۔ رہنماؤں نے لابی میں کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔ محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، اسد عمر اور سلمان اکرم راجہ لابی میں موجود۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ بھی موجود ہیں۔

قومی کانفرنس ہوٹل کے لاؤنج میں جاری ہے۔ عمر ایوب نے ہوٹل لابی میں اظہارِ خیال کرتے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا۔ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

آئین پر کانفرنس نہیں ہو سکتی: خاقان عباسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button