تازہ ترین

انسانی حقوق کی پامالی پر دوسرے بیان دیں گے، صاحبزدہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جب آپ انسانی حقوق کی پامالی کریں گے تو باہر سے بیان آئیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جب آپ انسانی حقوق کی پامالی کریں گے تو باہر سے بیان آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ دو بڑے مطالبات ہیں، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی۔

فوجی عدالت: سویلین ٹرائل کیس سماعت کیلئے مقرر

انکا کہنا تھا کہ کچھ لوگ راتوں رات پیپر سائن کرکے ڈیل کرکے ملک سے فرار ہوگئے تھے، بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت نہیں آئینی اور قانونی جنگ لڑ کر باہر آنا چاہتے ہیں۔

حامد رضا نے کہا کہ ہم جن سیاسی قیدیوں کی بات کر رہے ہیں ان کی رہائی بھی اسی طریقہ کار پر ہوگی۔ صرف پنجاب کے اندر ایف آئی آرز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ہر ایف آئی آر کے اندر سو، دو سو لوگ نامعلوم لکھے گئے ہیں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ کارکن یا رہنما کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے تو ان کو نئے مقدمے میں گرفتار کر لیتے ہیں۔ ہم پراسیکیوشن کی یہ جو میلافائیڈ پریکٹس ہے اس کو روکنے پر بات کرنا چاہیں گے۔

حامد رضا نے کہا کہ ہمارا سیدھا موقف ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا۔ ملٹری کورٹس سے جتنے لوگوں کو سزائیں ہوئیں کیا کسی کو پتہ ہے کہ ان پر چارج کیا تھا؟ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں وہ ہائیکورٹ میں جائیں گے وہاں سے ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button