قومی خبریں
انجمن تاجران: 19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال
انجمن تاجران لاہور نے 19جولائی کو لاہور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

انجمن تاجران: 19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ ایف بی آر کو تاجروں کو شک کی بنیاد پر پکڑنے کے اختیار دینا کالا قانون ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کبھی پیٹرول کبھی بجلی کی مد میں ظلم کرتی ہے، حد تو یہ ہے کہ فائلرز کو ہی نچوڑ کر رکھ دیا گیا ہے، ہر صورت قانون نافذ کرنے کی ضد سے رشوت کا بازار گرم ہو گا۔
انجمن تاجران
مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ زیادہ ہڑتالیں کرنا پڑیں تو بھی کریں گے، معاملات طے کرنے کےلیے حکومت تاجروں سے مذاکرات کرے۔
مجاہد مقصود بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس شٹر پاور ہے، 19 جولائی کو ہڑتال کریں گے، اس دوران ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہڑتال کا بھرپور استعمال کریں گے، ہمیں روزانہ بھی احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے۔