تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان 14 سال، بشری بی بی 7 سال قید

احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے عمران خان کو 14سال کی سزا سنا دی جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے عمران خان کو 10لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ القادر یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں دے گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی اور وکلا ،نیب پراسیکیوشن ٹیم  بھی اڈیالہ جیل میں  پیش ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو بھی کمرہ عدالت  میں پیش کیا گیا،

القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ آج سنایا جائے گا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اوربانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی فیصلہ سننے کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button