انڈیکس 8 روز میں 14 ہزار 479 پوائنٹس بڑھا ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن احتجاج خاتمے سے 1 ہزار 802 ارب روپے بڑھی ہے۔
حصص بازار میں 8 روز سے اوسط یومیہ 1 ارب 44 کروڑ شیئرز کے سودے 48 ارب روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس آج 814 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 53 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس نے آج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 478 بنائی ہے۔
حصص بازار میں آج 1 ارب 69 کروڑ شیئرز کے سودے 57 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 855 ارب روپے ہے۔