بین الاقوامی
اسرائیلی حملہ، غزہ کا آخری ہسپتال بھی بند
اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا کمال عدوان اسپتال بھی بند ہو گیا۔

Mashriq Urdu
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے مسلح عناصر کے خلاف آپریشن میں غزہ کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان ہسپتال کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور ہسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا جبکہ ہسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں ہسپتال کے مرکزی شعبے جل کر تباہ ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ کےکمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔