بین الاقوامی

اسرائل یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس کی سپر سٹورز میں فروخت پر امریکہ سے ناراض 

امریکا کے سپر اسٹور وال مارٹ میں یحییٰ سنوار کی تصاویر والی ٹی شرٹس کے فروخت ہونے پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا۔

 اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں سپر اسٹور کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ امریکی کمپنی نے اپنے آن لائن سائٹ پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی تصویر والے ٹی شرٹس فروخت کے لیے پیش کیں ہیں، جن میں انہیں ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹ کو "یحییٰ سنوار ’ہم جیتیں گے یا مریں گے” کے نعرے کے ساتھ ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

جس کے بعد کئی اسرائیلی اخبارات و ٹی وی چینلز پر وال مارٹ پر شدید تنقید کی گئی، بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وال مارٹ نے یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button