قومی خبریں

آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ،طالبہ اغوا

آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اغواکرلیاتھا

50 / 100 SEO Score

آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا،واقعہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پیش آیا‘جہاں طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔رپورٹ کے مطابق اغوا کی واردات تین روز قبل کی گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ڈی پی او عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا تھا، پولیس فرید ٹاون نے طالبہ کو باحفاظت سیالکوٹ سے بازیاب کروا لیا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے 19 سالہ طالبہ کو بازیاب کروایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button