قومی خبریں

پنجاب:زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے،انتقال پر پابندی

پنجاب میں زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا

65 / 100 SEO Score

پنجاب پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔پنجاب میں زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ نسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے۔رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر انتقال ممکن نہیں، ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 لاگو ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ معاہدے یا سٹامپ پیپر پر انتقال درج نہیں کیا جا سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریونیو افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ یہ نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button