پاکستان

آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں کا ٹرائل سول حکومت کی ناکام پالیسی ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہو تو عدم استحکام بڑھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات پر اتفاق اچھا فیصلہ ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عالمی پابندیاں مدارس سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادتیں پوری قوم کے لیے صدمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button