قومی خبریں

سیکیورٹی فورسز:بلوچستان میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے

بلوچستان کے 2 علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

84 / 100 SEO Score
سیکیورٹی فورسز:بلوچستان میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے

بلوچستان کے 2 علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
مشرق اردو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی. جہاں سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں ’فتنہ الہندوستان‘ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا. جبکہ 2 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے. بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا. پاکستان کے سیکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

موسیٰ خیل: دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ 4 ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button