تازہ ترین
آئین میں یہ لکھوا دیں، انٹرنیٹ ہمارا بنیادی کا حق ہے: شازیہ مری
پی پی کی رہنما شازیہ مری پھٹ پڑیں، کیوں نہ آئین میں یہ لکھوا دیں کہ انٹرنیٹ بطور حق ملنا چاہیے

||Mashriq Urdu||
شازیہ مری نے دورِ جدید میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں جدید دور میں ہمیں ٹیکنالوجی میں پیچھے دھکیلا گیا، بطور اتحادی ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ ہمیں ڈیجیٹل رائٹس ملیں، قدغن لگائی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہمیں انٹرنیٹ میسر نہیں۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو تو ڈیجیٹل اکانومی کا نعرہ کیسے لگا سکتے ہیں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے کاروبار اور تعلیم کا دار و مدار انٹرنیٹ پر ہے۔