القادر ٹرسٹ کیس، فیصلہ پھر مؤخر
عمران اور اُن کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیس، فیصلہ پھر مؤخر، عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری دے دی۔ جج ناصر جاوید رنا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے۔ جج نے کہا کہ ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے ہیں، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ عمران خان، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو ٹریننگ پر تھا اس وجہ سے فیصلہ نہیں سنایا تھا، آج فیصلہ تیار اور دستحط شدہ میرے پاس ہے۔
جج کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ان کے وکلاء موجود نہیں ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے سماعت 2 بار مؤخر ہو چکی ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ آج 13 جنوری مقرر کی گئی تھی۔