کھیل
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ مقررہ اوورز میں 251 رنز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ مقررہ اوورز میں 251 رنز
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔ آدھی ٹیم 165 رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔ بھارت کی جانب سے ورون اور کلدیپ نے دو دو جبکہ جڈیجا نے ایک شکار کیا۔ محمد شامی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 7.4 اوورز میں اسکور 57 رنز تک پہنچایا۔ بعد میں آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے۔