قومی خبریں

پنجاب: ہیلتھ کارڈ کی بندش، مریض پریشان

پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے ہسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔

85 / 100 SEO Score

پنجاب: صحت کارڈ کی بند، مریض پریشان

ہیلتھ کارڈ کی بندش

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ  صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں، ہسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔

ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک میری بیٹی کے علاج پر 2 لاکھ تک لگ چکے  ہیں، ملتان سے جناح ہسپتال آئے، یہاں آکر پتا چلا صحت کارڈ بند ہو چکا ہے۔

ہیلتھ کارڈہیلتھ کارڈ کی بندش

ایک مریض نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے پریشانی ہے ادویات بہت مہنگی ہے، حکومت کو دوبارہ صحت کارڈ کو بحال کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں پہلے ہی سہولیات مفت ہیں، اس لیے ہیلتھ کارڈ سہولت ختم کی گئی۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔

نوشہرہ: مضر صحت کھانا کھانے سے 3 جاں بحق

ہیلتھ کارڈ کی بندش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button