تازہ ترینکھیل

کرکٹ وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ

کرکٹ وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ،نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا آغاز

83 / 100 SEO Score

کرکٹانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں وائیڈ بال کے قوانین میں نیا تجربہ شروع کر دیا ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں وکٹ کے دونوں جانب نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا استعمال کیا گیا، جس نے شائقین کو حیران کر دیا۔ اسی طرح بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میرپور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھی نئی لکیریں دیکھی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی لیگ اسٹمپ کے قریب وائیڈ بال کے نئے قانون کا چھ ماہ کے ٹرائل مرحلے کے تحت تجربہ کر رہی ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے وائٹ بال کرکٹ میں باضابطہ نافذ کر دیا جائے گا۔

پرانا قانون کے مطابق، اگر گیند لیگ اسٹمپ کے قریب بھی جاتی تھی تو اسے وائیڈ قرار دیا جاتا تھا، جس سے بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا اور بولرز کی غلطی کی گنجائش کم رہتی تھی۔

نئے قانون کے تحت لیگ اسٹمپ کے قریب نئی لکیریں لیگ سائیڈ پر کرکٹجانے والی وائیڈ بال کا تعین کریں گی۔ اگر گیند لکیر کے اندر سے گزرے تو اسے وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا، صرف لکیر سے باہر نکلنے والی گیند ہی وائیڈ ہوگی۔

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button