جرم و سزا
سگے ماموں اور ممانی کے ہاتھوں 45 سالہ بھانجہ قتل
تھانہ فیروز والا کے علاقے رانا ٹاؤن میں سگے ماموں اور ممانی نے بھانجے کو قتل کر دیا

سگے ماموں اور ممانی کے ہاتھوں 45 سالہ بھانجہ قتل
تھانہ فیروز والا کے علاقے رانا ٹاؤن میں سگے ماموں اور ممانی نے بھانجے کو قتل کر دیا۔
قتل کے بعد لاش سیم نالے میں پھینک دی ملزم اعجاز اور رضیہ بی بی سے جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ پیسوں کے لین دین کی وجہ سے بھانجے کو قتل کیا گیا۔
مقتول راشد شاہدرہ میں کام کرتا تھا اور رانا ٹاؤن میں ماموں کے گھر ہی رہائش پزیر تھا۔ 45 سالہ مقتول 7 بچوں کا باپ تھا جن میں 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ تھانہ فیروز والا پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔







