جرم و سزا
اوور سپیڈ موٹر سائیکل کو حادثہ
اوور سپیڈ موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے ایک سرکاری ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

اوور سپیڈ موٹر سائیکل کو حادثہ
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) اوور سپیڈ موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے ایک سرکاری ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا حادثہ باوے دی کٹیا لاہور روڈ پر پیش آیا۔
موٹر سائیکل سوار الیکٹرک پول کے ساتھ ٹکرا گیا۔ موٹر سائیکل سوار پولیس کا ملازم تھا جو کہ موقع پر جان بحق ہو گیا۔ جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ ارشد مسیح ولد رجیش گل کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔










