قومی خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بھی دور کر دیے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے۔ ان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہو گا وہ ہم کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوئی تھی۔ 26ویں ترمیم میں انہوں نے حکومت کو ووٹ دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔