قومی خبریں
ناران 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھل گیا

ناران 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھل گیا
خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔ ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔