قومی خبریں

ریکوڈک: OGDCL کے فنانسنگ انتظامات منظور

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ بورڈ نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

ریکوڈک: OGDCL کے فنانسنگ انتظامات منظور

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ادارے نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی ہے. منصوبے پر 627 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8 اعشاریہ 33 فیصد شیئر ہوگا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ سے 13 اعشاریہ1 ملین ٹن تانبا اور 17 اعشاریہ 9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی تو قع ہے۔ او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کے 2028ء میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی۔ ریکوڈک کے پہلے مرحلے کی ترقی کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔

سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button