قومی خبریں

شہباز شریف مستعفی ہوں، نئے الیکشن کرائیں: اسد قیصر

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کروائے جائیں۔

شہباز شریف مستعفی ہوں، نئے الیکشن کرائیں: اسد قیصر

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی سنجیدگی کاعالم دیکھیں کہ اجلاس شروع ہوا اور کوئی متعلقہ وزیر موجود نہیں تھا۔ قومی سلامتی کا اجلاس بلایا اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ ہم اجلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن لیڈر تک تو رسائی دیں۔ ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ بس پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کو زد و کوب کیا جائے اور انہیں تنگ کیا جائے۔ ہمارے سینکڑوں ورکرز مختلف جیلوں میں ہیں اور ان کے خلاف مزید کیس بنائے جا رہے ہیں۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمارے ہاں جرگوں کا رواج ہے۔

پاکستان اب جنگ کا متحمل نہیں، اسد قیصر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button