قومی خبریں
کوئٹہ: صدر زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی

کوئٹہ: صدر زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی شرکت۔ صدر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔ صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، بلوچستان دل کے قریب ہے۔صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔